مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جاپان نے بحر ہند میں اپنا مشن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکہ کے بحری جہازوں کو ایندھن کی فراہمی بندکردی ہے۔ مشن کے تحت جاپانی بحری جہاز افغانستان جنگ میں استعمال ہونے والے امریکی طیاروں اوربحری جہازوں میں تیل بھرنے کے کام پر مامور تھے۔ جاپانی وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ دفاع توشیمی کیتازاوا نے مشن کمانڈر کو بحر ہند میں جمعہ کے روز مشن ختم کرکے دونوں بحری جہازوں اور فوجی دستوں کو واپس لوٹنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
آپ کا تبصرہ